i پاکستان

سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی 9 مئی کے واقعات کی شدید مزمتتازترین

May 30, 2023

سابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے 9 مئی کے واقعات کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے ملک کے عزت و وقار کے لئے لاتعداد خدمات اور قربانیاں دی ہیں،شہداء ملک ہمارا فخر ہیں، یہ قوم ان کی قربانیوں کی مقروض ہے، موجودہ حکومت اور عوام شر پسند عناصر کو بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے گزشتہ ایک ماہ کی طویل علالت کے باعث لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ صحت یاب ہونے کے بعد 9 مئی کے واقعات کی شدید مزمت کی ہے ۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پیش آنے والے دلخراش واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،پاک فوج نے ملک کے عزت و وقار کے لئے لاتعداد خدمات اور قربانیاں دی ہیں ، شہداء ملک ہمارا فخر ہیں، یہ قوم ان کی قربانیوں کی مقروض ہے، ہم ہر لحاظ سے اپنی فوج، اداروں اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا اس قابل افسوس واقعے کے حقیقی ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہیے ،یہ موجودہ حکومت اور عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ کو وہ ان شر پسند عناصر کو بے نقاب کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں، اپنی صحت ناساز ہونے کی وجہ سے پہلے آپ سب سے مخاطب نہیں ہوسکا، پاک فوج اور اس سے جڑے ہر جوان پر مجھے بے حد فخر ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی