سابق گورنر سندھ اور میری پہچان پاکستان پارٹی کے سربراہ عشرت العباد نے آئندہ ماہ پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے ۔اس بات کا اعلان ترجمان میری پہچان پاکستان نے کیا ۔ترجمان نے جاری بیان میں کہا کہ عشرت العباد کی دسمبر کے آخری ہفتے میں وطن واپسی ہوگی اور پارٹی نے اسلام آباد میں استقبالیہ کمیٹی تشکیل دے دی۔ عشرت العباد طویل عرصہ سیاست سے دور گمنامی میں رہے اور اب ان کی نہ صرف سیاست میں واپسی ہوئی بلکہ اگست میں انہوں نے نئی سیاسی جماعت بنانے کا بھی اعلان کیا تھا۔ گزشتہ کچھ ماہ کے دوران سابق گورنر سندھ سیاسی طور پر کافی سرگرم نظر آئے اور سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا۔ وہ مولانا فضل الرحمان، مخدوم جمیل الزمان، شیر افضل مروت و دیگر سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی