جماعت اسلامی کے رہنما و رکن اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حج مشن کے ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ہیں فوری علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں ہمارے ڈاکٹر بیرون ملک جارہے ہیں اس لیے صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے،بلاول بھٹو زرداری صرف سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے ہی فنڈ نہ مانگیں باقی ملک میں بھی سیلاب آیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیاقومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہاکہ سینیٹ سے اہم سفارش آئی ہیں ہمارے ڈاکٹر بیرون ملک جارہے ہیں اس لیے صحت کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔ کھیلوں کے سامان پر ٹیکس کم کیا جائے۔ نوجوانوں کے لیے کھیلوں کا جو سامان درآمد کرتے ہیں اس پر ٹیکس کم کیا جائے ۔ٹی وی اور ریڈیو کی فیس 50روپے بجلی میں شامل کرنے کی حمایت کرتا ہوں ۔ گوادر کو فری ٹیکس زون قرار دیا جائے ۔ مالاکنڈ اور سابقہ فاٹا کو بھی ٹیکس فری زون قراردیا جائے اس میں دس سال تک توسیع کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری صرف سندھ کے سیلاب زدگان کے لیے ہی فنڈ نہ مانگیں باقی ملک میں بھی سیلاب آیا یے اس کے لیے بھی بات کریں ۔ چترال میں بھی سیلاب آیا ہے ان کو بھی فنڈز دیئے جائیں۔ ہمارا بجٹ اور فنانس بل سود ہر مبنی ہے سودی نظام کو ختم کرکے اسلام کا نظام نافذ کیا جائے ۔پاکستان تباہی کے دہانے پر ہے سودی کاروبار کو ختم ہونا چاہیے۔ سعودی عرب میں حج مشن کے ہسپتال میں علاج کی سہولیات موجود نہیں ہے پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر شازیہ ثوبیہ اسلم سومرو نے کہاکہ سابق حکومت نے بارودی سرنگیں لگائی تھیں ۔ آصف علی زرداری نے پاکستان گھپے کا نعرہ لگایا ۔بجٹ میں مشکل فیصلے کئے گئے ہیں۔ تعلیم کے بجٹ میں ہنر کی تربیت شروع کریں سکولوں میں ہنر کی تربیت دی جائے ۔ نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت دی جائے تاکہ ان لائن کام کرکے پیسے کماسکیں ۔ تمباکو اور شوگری ڈرنکس پر ٹیکس میں اضافہ کیا جائے اور اس بجٹ کو صحت پر استعمال کیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی