i پاکستان

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 6.350 ارب ڈالر سے متجاوزتازترین

July 15, 2023

روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعے سمندرپار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2023 کے اختتام پر سمندرپار پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کے ذریعہ ترسیلات زر کا حجم 6.335 ملین ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ رپورٹ کے مطابق جون کے مہینہ میں سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعے 127 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2020 کے بعد سے لیکر اب تک سمندرپار پاکستانیوں نے آر ڈی اے کے ذریعہ پاکستان میں مجموعی طور پر 716 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ سمندرپار پاکستانیوں نے ستمبر 2020 سے لیکر اب تک نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 316 ملین ڈالر، نیا پاکستانی اسلامی سرٹیفکیٹس میں 377 ملین ڈالر اور پاکستان سٹاک ایکس چینج میں 78 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی