i پاکستان

رواں مالی سال ملٹی لیٹرل اداروں سے 500 ملین ڈالر اضافی پراجیکٹ فنانسنگ کی تیاریتازترین

December 20, 2024

رواں مالی سال ملٹی لیٹرل اداروں سے 500 ملین ڈالر اضافی پراجیکٹ فنانسنگ کی تیاری کی جارہی ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈ یارپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک، عالمی بینک، اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے اضافی فنانسنگ لی جائے گی، جبکہ اضافی پراجیکٹ فنانسنگ پر وزارت خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے درمیان بات چیت ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ فنانسنگ کی مد میں رواں مالی سال نظرثانی شدہ 5.6 ارب ڈالر کا تخمینہ ہے، جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ سماجی تحفظ اور ترقی کیلئے 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ذرائع کا مطابق اے ڈی بی سے 10 کروڑ ڈالر اضافی فنانسنگ دسمبر کے اختتام تک وصول کرنے کی کوشش ہے، عالمی بینک سے داسو ڈیم اور ٹرانسمیشن لائن کیلئے تقریبا 15 کروڑ ڈالر کی اضافی فنانسنگ ہوگی، جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ بھی مختلف پراجیکٹ کیلئے اضافے فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ بھی مختلف پراجیکٹ کیلئے اضافے فنانسنگ پر بات چیت جاری ہے، جبکہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ بھی مختلف پراجیکٹ کیلئے اضافے فنانسنگ پر بات چیت کی جارہی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فنانسنگ پر عالمی بینک اور اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ ابھی بات چیت فائنل نہیں ہوئی ہے، اضافی فنانسنگ کیلئے وزارت خزانہ کی جانب سے اقتصادی امور ڈویژن کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں پراجیکٹ فنانسنگ کا حقیقی تخمینہ 5.1 ارب ڈالر سے لیکر 5.2 ارب ڈالر تک لگایا گیا، جبکہ ملٹی لیٹرل اداروں سے اضافی فنڈنگ ادائیگیوں کا پریشر کم کرنے کیلئے وصول کی جائیں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی