i پاکستان

رواں مالی سال کے چار ماہ میں حکومت ترقیاتی منصوبوں پر صرف 81 ارب روپے خرچ کرسکیتازترین

December 11, 2024

رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں ترقیاتی اخراجات میں کمی، حکومت جولائی تا اکتوبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 81 ارب روپے خرچ کرسکی ۔جاری دستاویز کے مطابق 1100 ارب روپے کے پی ایس ڈی پی میں سے 384 ارب 65 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت تھی، جبکہ وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 63 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے۔دستاویز کے مطابق صوبوں اور مخصوص علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 25 ارب روپے سے زیادہ خرچ کئے گئے، اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے کے ترقیاتی منصوبوں پر 18 ارب روپے سے زیادہ کے اخراجات ہوئے۔دستاویز کے مطابق آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 15 ارب 86 کروڑ روپے خرچ کئے گئے، جبکہ اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں 4 ارب 70 کروڑ روپے سے زیادہ خرچ ہوئے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 25 کروڑ روپے ہی خرچ ہوسکے، جبکہ کابینہ ڈویژن کے کیلئے مختص 50 ارب میں سے 19 لاکھ روپے خرچ ہوسکے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی