i پاکستان

ٹرمپ کے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہتازترین

December 17, 2024

امریکا کے ایک اہم سیاسی نمائندے اور نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی مشنز کے لیے نامزد ایلچی رچرڈ گرینل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بیان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے دیا۔ رچرڈ گرینل کے بیان کے بعد تحریک انصاف کے حامی صارفین نے اسے عمران خان کی حمایت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔ سابق صدر عارف علوی نے گرینل کے پیغام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا بھر میں عمران خان کی رہائی کے لیے بڑھتے ہوئے دبائو کی عکاسی کرتا ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی