i پاکستان

ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیاتازترین

July 03, 2023

ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے آمدن میں اپنا ریکارڈ توڑ دیا، مالی سال 2022-23میں 5ارب20کروڑ 36لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64کروڑ44لاکھ روپے اور گذشتہ مالی سال سے 1ارب زائد ہے ، اس آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آوٹ سورس ٹرینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔اس خبر رساں ادارے کو دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2022-23میں 5ارب20کروڑ 36لاکھ سے زائد آمدن حاصل کرلی جو ٹارگٹ سے 64کروڑ44لاکھ روپے زائد ہے راولپنڈی ڈویژن کو ہیڈ کوارٹر کی طرف سے 4ارب 55کروڑ93لاکھ 50ہزار کا ٹارگٹ دیا گیا تھا ۔30جون تک راولپنڈی ڈویژن نے ٹارگٹ کا 114فیصد حدف حاصل کیا ہے مالی سال 2021-22میں راولپنڈی ڈویژن نے 4ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کی تھی ۔ہیڈکوارٹر کی طرف سے راولپنڈی ڈویژن کو مسافروں کی آمدن کا 2469.597ملین روپے کا ٹارگٹ دیا تھا جبکہ آمدن 2494.280ملین روپے ہوئی جو آمدن کا 101فیصد بنتا ہے ۔ای ٹکٹ کا ٹارگٹ 889.51ملین روپے دیا گیا تھا جبکہ آمدن 1093.493ملین ہوا ہے ۔دیگر چارجز کی مدمیں ٹارگٹ 76.397ملین روپے تھا جبکہ آمدن 56.314ملین روپے ہوئی ہے جو کہ 73فیصد بنتی ہے ۔فریٹ کا ٹارگٹ 289.465ملین دیا گیا تھا جبکہ آمدن 359.883ملین ہوئی ہے جو کہ 124.33فیصد ہے ۔سنڈری کی مد میں ٹارگٹ 198.381ملین تھا

جبکہ آمدن 376.136ملین ہوئی ہے جو کہ ٹارگٹ کا 189.6فیصد ہے پی اینڈ ایل سنڈری کا حدف 636ملین روپے تھا جبکہ آمدن 823.523ملین روپے ہوئی جو کہ ٹارگٹ کا 129.4فیصد بنتی ہے ۔تمام آمدن کو ملایا جائے تو راولپنڈی ڈویژن کو 5ارب 20کروڑ 36لاکھ 29 ہزار روپے آمدن ہوئی ہے جبکہ حدف 4ارب 55کروڑ 93لاکھ 50ہزار تھا اس طرح ٹارگٹ کا 114.13فیصد آمدن ہوئی ہے مالی سال 2021-22میں ٹارگٹ 4106.088ملین تھا اور آمدن 4234.010ملین ہوئی تھی ۔اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں راولپنڈی ڈویژن کو 1ارب روپے زائد آمدن ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ گذشتہ مالی سال میں سیلاب کی وجہ سے ٹرین آپریشن محدود کردیا گیا تھا اس کے باوجود راولپنڈی ڈویژن نے 1ارب روپے کی زائد آمدن اکٹھی کی۔راولپنڈی ڈویژن کی آمدن میں راولپنڈی ڈویژن کی آٹ سورس ٹوینوں کی آمدن شامل نہیں ہے ۔ اس خبررساں ادارے کو ڈی ایس ریلوے راولپنڈی ڈویژن انعام محسود نے کہاکہ میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ راولپنڈی ڈویژن کو آمدن کا جو ہدف ملا تھا اس کا 114فیصد ہم نے حاصل کیا ہے گذشتہ مالی سال ہم نے 4ارب روپے کی آمدن کرکے ریکارڈ بنایا تھا اور مالی سال 2022-23میں ہم نے 5ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرکے ریکارڈ بنایا ہے اس پر میں اپنی پوری ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں آمدن کا ٹارگٹ حاصل کرنے میں وزارت ریلوے کے تعاون کے بغیر بھی ممکن نہیں تھا ۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی