ریکوڈک منصوبے کی راہ میں حائل ایک اور رکاوٹ ختم ، جلد سعودی عرب سے معاہدے کا امکان ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکوڈک کے حکومتی حصص سعودی عرب کو بیچنے کے منصوبے کی تکمیل کی راہ میں حائل ایک اور بڑی رکاوٹ کے خاتمے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب آئندہ چند مہینوں میں اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ایک اور متعلقہ پیشرفت میں، ریکوڈک منصوبے کی نظرثانی شدہ قیمت کا تخمینہ مکمل کر لیا گیا ہے اور دونوں فریق منصوبے کی باریکیوں کو حتمی شکل دینے کے مرحلے میں ہیں۔سعودی عرب پہلے مرحلے میں ریکوڈک منصوبے میں 10 فیصد حصص حاصل کرے گا اور مستقبل میں اپنے حصص بڑھا سکتا ہے۔"ریکوڈک کی تکمیل کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ کو خوش اسلوبی سے حل کیا گیا، کیونکہ سعودی عرب مشینری کی خریداری کے لیے غیر ملکی زرمبادلہ کے استعمال کے لیے پاکستان سے باہر بینک اکاونٹ رکھنا چاہتا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی