i پاکستان

ریاست نے کیا قسم کھائی ہے سارے ظلم پی ٹی آئی پر کرنے ہیں؟، حامد رضا کا سوالتازترین

December 06, 2024

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ریاست نے کیا قسم کھائی ہے کہ سارے ظلم پی ٹی آئی پر ہی کرنے ہیں،پی ٹی آئی کے پاس دو تین کارڈ اور موجود ہیں۔ ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اطلاع ملی ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی، یہ بھی اطلاع ملی کہ جو ملاقات ہوئی ہے وہ سماعت کے دوران ہوئی۔صاحبزادہ حامدرضا نے کہا کہ ضمانت ہونے کے باوجود گرفتار کرلیا جاتا ہے، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے، کہا تھا قومی اسمبلی کا استعفی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے دونگا۔ انھوں نے بتایا کہ فیصل چوہدری کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام آیا ہے، بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ ابھی کوئی استعفی نہیں دینا۔بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرگوہر کو مذاکرات سے متعلق آگاہ کردیا ہے، بیرسٹرگوہر کو ہی گرفتار کرلیا گیا ہے تو اب ان کا انتظار کرینگے۔ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف کے پاس دو تین کارڈ اور موجود ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی