i پاکستان

رحیم یار خان، اسمارٹ واچ واپس مانگنے پر دوست کی دوست پر فائرنگ، شدید زخمی کردیاتازترین

November 16, 2024

رحیم یار خان میں اسمارٹ واچ واپس مانگنے پر دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو شدید زخمی کر دیا۔پولیس کے مطابق صلاح الدین نامی17 سالہ نوجوان نے عارضی طور دوست کو اسمارٹ واچ دی تھی، واپس مانگنے پر ملزم نے فائرنگ کرکے دوست کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ پولیس نے زخمی صلاح الدین کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں شیخ زاید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کی سی سی ٹی وی موصول ہوگئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی