اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد سے نائجیرین باشندہ کو گرفتار کرلیا۔اے ین ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنے دیگر غیر ملکی ساتھیوں کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے، دیگر 5 نائجیرین باشندوں کو سیکٹر جی 13 میں ہوٹل کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کے فلیٹ سے 135گرام کوکین اور 3.2 کلو گرام آئس برآمد ہوا ہے، ملزمان ہاسٹل اور تعلیمی اداروں میں طلبا کو منشیات سپلائی کرتے تھے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال منشیات اسمگلنگ میں گرفتار غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد افریقی ممالک سے ہے، ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی