راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی 32 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔ بشری بی بی نے 9 مئی سمیت احتجاج کے تمام 23 مقدمات میں خود کو سرنڈر کردیا۔بشری بی بی 26 نومبر سے متعلق راولپنڈی، اٹک اور چکوال کے مختلف تھانوں میں درج 32 مقدمات میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ بشری بی بی کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عبوری ضمانت کی درخواست پر دلائل دئیے جو عدالت نے منظور کر لی۔ بشری بی بی کی جانب سے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرائے گئے۔انسداد دہشتگردی عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت 13 جنوری تک منظور کر لی۔بشری بی بی کی گاڑی کو انسداد دہشت گردی عدالت کی حدود میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی