راولپنڈی ریلویاسٹیشن پر مسافروں کے سامان کی اسکیننگ کے لیے نصب مشین گزشتہ 2 سال سے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق اسکیننگ مشین کی خرابی کے باعث مسافروں کا سامان چیک نہیں کیا جاتا جس وجہ سے ہتھیار، منشیات اور دیگرممنوعہ اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام ممکن نہیں۔ ریلوے ذرائع کے مطابق اسٹیشن پر اسکیننگ مشین کی خرابی کی رپورٹ سیکورٹی اداروں کو بھی دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہیکہ اسٹیشن پر سکیورٹی کا مثرنظام ہے، اسکیننگ مشین کی مرمت ہونے تک سامان کی چیکنگ ہاتھ سیکی جارہی ہے جب کہ اسٹیشن پر سی سی ٹی وی کیمرے اور واک تھرو گیٹس بھی نصب ہیں۔ ریلوے حکام نے کہا کہ اسکیننگ مشین کی مرمت کرکے اسے بہت جلد دوبارہ لگایا جائے گا۔ خیال رہے گزشتہ ماہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش دھماکا ہوا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی