i پاکستان

راولپنڈی، آن لائن فراڈ کے ذریعے لاکھوں کا غبن کرنے والے 2 ملزمان گرفتارتازترین

December 27, 2024

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث گینگ کے اہم رکن سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔حکام کے مطابق آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزمان کی شناخت عادل نعمان اور عبد القادر کے نام سے ہوئی، ملزمان کو راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزم عبد القادر منظم گینگ کا حصہ ہے جس نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے سادہ لوح شہریوں کو بھاری رقوم سے محروم کیا۔ملزمان سپوفنگ کالز سافٹویئر کے ذریعے سادہ لوح شہریوں کو کالز کرتے تھے اور منظم طریقے سے خود کو مختلف اداروں کے نمائندے اور اہلکار ظاہر کر کے حساس ڈیٹا حاصل کرتے تھے، ملزمان خفیہ ڈیٹا حاصل کر کے شہریوں کے بینک اکاونٹ سے بھاری رقوم ٹرانسفر کر لیتے تھے۔ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل بینکوں کے اکانٹس سے بھاری رقوم ٹرانسفر کیں جبکہ گرفتار ملزم عادل نعمان آن لائن بینکنگ فراڈ میں ملوث پایا گیا، ملزم نے خفیہ معلومات کی رسائی حاصل کرتے ہوئے شہری کے اکانٹ سے 17 لاکھ روپے غبن کئے۔حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر موبائل بینکنگ ایپلیکیشن کے ذریعے شہری کے بینک اکانٹ تک رسائی حاصل کی، ملزمان کے قبضے موبائل فون اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی