راولپنڈی میں اے این ایف کی منشیات کے خلاف کارروائیاں ،اٹک چھچھ انٹر چینج کے قریب کارسے2کلو 460گرام افیون برآمد ہوئی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک اور صوابی کے رہائشی 3ملزمان گرفتارکیا،پشاور چارسدہ روڈ کے قریب گاڑی سے 24کلو افیون،18کلوچرس برآمد ہوئی۔ کوئٹہ سے سندھ منشیات اسمگلنگ کی کوشش نا کام بنادی گئی،اے این ایف کا کہنا ہے کہ جعلی سرکاری گاڑی اور جعلی سرکاری یونیفارم پہنے ملزم سے منشیات برآمد ہوئی،گاڑی سے700کلو چرس برآمد ہوئی،ملزم کی نشاندہی پرکوئٹہ سے ایک اور جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی کارسے 100کلوچرس برآمد کی گئی،کوئٹہ کے رہایشی ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغازکردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی