صوبائی دارالحکومت پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔سبزیوں کی قیمتوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہواہے۔سرکاری نرخنامے میں پیاز کی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی، جس کے بعد فی کلو قیمت 140 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ آلو اور کچالو کی فی کلو قیمت میں دس روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد آلو 110 اور کچالو 140 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔سرکاری نرخنامے میں لہسن کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے، لہسن کی فی کلو قیمت 650 سے بڑھ کر680 روپے مقرر کی گئی ہے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی