i پاکستان

پشاور ہائیکورٹ ، عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور ، کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکمتازترین

December 23, 2024

پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، رہنما پی ٹی آئی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حال ہی میں عمر ایوب پر تھانہ رمنا اسلام آباد کی حدود میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت نے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ کی راہداری ضمانت دے دی اور عمر ایوب کو کسی بھی درج مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی