i پاکستان

پنجاب پولیس 10 سال سے روپوش تین افراد کے قاتل کو اٹلی سے پاکستان لے آئیتازترین

July 05, 2023

پنجاب پولیس کی اسپیشل ٹیم خطرناک قاتل کو اٹلی سے پاکستان لے آئی، ملزم 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کے قتل میں ملوث اور اشتہاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے 2013 میں گوجرانوالہ پولیس کی زیر حراست اپنے مخالف شہاب دین کو قتل اور 2 پولیس اہلکار وں گلفان اللہ اور افتخار احمد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا، واردات کے بعد ملزم 10 سال سے روپوش تھا۔ پولیس کے مطابق اسپیشل آپریشن سیل اور سی آئی اے ٹیم نے ملزم کو گزشتہ سال اکتوبر میں اٹلی میں گرفتار کیا تھا جہاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو اٹلی سے پاکستان لایا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کو پاکستان لانے والی ٹیم کو شاباش دی اور سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم، انسپکٹر خالد نواز وریا اور سب انسپکٹرچمن شہزاد کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی