لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جنرل الیکشن 2024 کے حوالے سے قائم کیے گئے الیکشن ٹربیونلز نے کام شروع کر دیا۔ صوبے کے مختلف شہروں میں ریٹائرڈ ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونلز فعال ہوگیا ۔لیکشن ٹربیونل لاہور نے این اے 127 کی انتخابی عذرداری کی درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق 29 نومبر کو دلائل طلب کر لیے۔لاہور کے حلقہ این اے 127 کی انتخابی عذرداری کے حوالے سے اپیلوں پر الیکشن ٹربیونل لاہور میں جسٹس(ر) رانا زاہد محمود نے سماعت کی۔پی ٹی آئی رہنما ظہیر عباس کھوکھر نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی جیت کو چیلنج کر رکھا ہے۔الیکشن ٹربیونل میں عطا تارڑ کی جانب سے ان کے وکیل بیرسٹر حارث عظمت پیش ہوئے۔دوران سماعت پی ٹی آئی رہنما ظہیر عباس کھوکھر کے وکیل نے تیاری کے لیے مہلت کی استدعا کی جبکہ عطا تارڑ کے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ درخواست ہی غلط فائل ہوئی ہے اس کو خارج ہونا چاہیئے۔بعدازاں الیکشن ٹربیونل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 29 نومبرتک ملتوی کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی