i پاکستان

پنجاب میں 7کروڑ 54 لاکھ، 34 ہزار 970 ] اسلام آباد میں 11 لاکھ، 54 ہزار، 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں،الیکشن کمیشنتازترین

December 17, 2024

پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 54 لاکھ، 34 ہزار 970 جبکہ اسلام آباد میں کل 11 لاکھ، 54 ہزار، 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ۔تفصیل کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 7 کروڑ 54 لاکھ، 34 ہزار 970 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 کروڑ، ایک لاکھ 90 ہزار 169 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ، 44 ہزار 801 ہے۔ای سی پی کے مطابق اسلام آباد میں کل 11 لاکھ، 54 ہزار، 474 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، اسلام آباد میں 6 لاکھ 5 ہزار 32 مرد جبکہ 5 لاکھ 59 ہزار 442 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی