i پاکستان

پنجاب دریائے سندھ سے اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنارہا ہے، سینیٹر عرفان صدیقیتازترین

January 22, 2025

مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پنجاب دریائے سندھ سے ایک بوند اضافی لیے بغیر اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنا رہا ہے۔بدھ کو سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ صوبہ پنجاب دریائے سندھ سے ایک بوند بھی اضافی نہیں لے رہا اور اپنے حصے کے پانی پر نہریں بنا رہا ہے تو مخالفین کو اعتراض کس بات پر ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم 1991 کے معاہدے کے اندر ہے تو یہ جرم نہیں ہے۔اس موقع پر عرفان صدیقی کی بات پر جواب دیتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس منصوبے سے سندھ کی زمینیں بنجر ہو جائیں گی، پانی کی تقسیم پہلے ہی 1991 کے معاہدے کے تحت نہیں ہورہی لہذا یہ معاملہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔اس دور ان وزیر آبی وسائل ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر شک ہے تو ڈیجیٹل میٹرز لگوالیے جائیں، سب پتا چل جائے گا کس کو کتنا پانی جارہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی