پنڈی بھٹیاں تھانہ صدر کے علاقہ میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کے نواحی گاوں ٹھٹھہ لنگر میں اوڈ راجپوت برادری کے نوجوان عابد وغیرہ کے گھر پر ایف آئی اے سائبر کرائم یونٹ ملتان نے مبینہ طور پر ریڈ کیا اور فائرنگ کر دی ، مبینہ فائرنگ کے نتیجہ میں عابد ، خالد اور محمد شریف زخمی ہوگئے۔فائرنگ سے زخیم ایک نوجوان عابد علی دوران منتقل راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دو دیکر زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرہ سے باہر بتائی جاتی ہے۔تھانہ صدر پولیس نے مقتول نوجوان عابد کے چچا کی مدعیت پر ایف آئی اے سائبر کرائم ملتان یونٹ کے سب انسپکٹر مصدق عظیم اور اے ایس آئی ظفر اقبال سمیت 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر متن کے مطابق اہلکار ان سے پانچ کروڑ روپے رشوت طلب کر رہے تھے جو نہ دینے پر انہوں نے فائرنگ کر دی ، تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے مگر تحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہوسکا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی