i پاکستان

پیسکو کی ریکوری مہم کی مانیٹرنگ ، اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہتازترین

December 21, 2024

پیسکو کی ریکوری مہم کی مانیٹرنگ کیلئے اعلی افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ تفصیل کے مطابق چئیرمین پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز حمایت اللہ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے اعلان کردہ ریکوری مہم کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ پیسکو کو 9 تحصیلدار فراہم کیے جائیں گے جبکہ گریڈز کی سکیورٹی کے حوالے سے پیسکو کو پولیس کی نفری بھی دستیاب ہوگی۔ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ ریکوری مہم کے دوران روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جائیگی جبکہ تحصیل دار لینڈ ریوینیو ایکٹ کے تحت ریکوری مہم میں پیسکو کی معاونت کریں گے۔علاوہ ازیں اجلاس میں گریڈز کی سکیورٹی کے لئے پیسکو کو پولیس کی نفری فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں چیف سیکر ٹری ندیم اسلم چوہدری نے کہا کہ پیسکو اپنی ڈیمانڈ بتائے، ڈیپو ٹیشن پر پولیس کی نفری فراہم کی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ نفری 24/7 پیسکو کی سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی