i پاکستان

پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول کل وزیراعظم بن سکتے ہیں ،خورشید شاہتازترین

December 28, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول بھٹو کل وزیراعظم بن سکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بھیک مانگ کر 70 ووٹوں پر کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے، ملکی مسائل کی خاطر پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر پیپلزپارٹی نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا ۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی