ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے وزراء کی اسمبلی اجلاس میں عدم حاضری پر اظہار ناراضگی کا خط خصوصی طور پر رات کے وقت ہی وزیراعظم ہائوس کو پہنچایا گیا ۔یہ انکشاف ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی غلام مصطفی شاہ نے جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم ایوان کو ایسے نہیں چلنے دیں گے گز۔شتہ روز ہم نے اس بارے میں سخت ایکشن لیا ہے کہ وزرا کے بغیر ایوان نہیں چلایا جائے گا۔ اس حوالے سے ہم نے جو کل وزیراعظم کو اظہار ناراضگی کا خط بھیجا ہے وہ خصوصی طور پر رات کو ہی ڈلیور کروایا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی کابینہ ممبران کو پابند کریں کہ وہ ایوان میں ا کے جواب دہی کریں۔جمعہ کو ڈپٹی سپیکر نے اس سلسلے میں دس منٹ کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا اور کہا کہ جب تک کوئی وزیر موجود نہیں ہوگا ہم ایوان کی کارروائی نہیں چلائیں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی