i پاکستان

پی ٹی آئی تسلیم کرے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے امریکی سپورٹ لے رہے ہیں،ندیم افضل چنتازترین

December 26, 2024

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تسلیم کرے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے امریکی سپورٹ لے رہے ہیں،پی ٹی آئی کا نعرہ ایبسولوٹلی ناٹ کی جگہ ایبسولوٹلی یس آجائے تو کوئی حرج نہیں ہوگی،لوگوں کو کہا گیا کہ امریکا نے ہماری حکومت گرائی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف یا محترمہ بے نظیر بھٹو ڈکٹیٹرشپ کیخلاف کھڑے ہوئے، وہ ڈکٹیٹر جس کو سپورٹ بھی امریکا نے کیا تھا اور 18ملین ڈالر بھی دیئے تھے۔پی ٹی آئی تسلیم کرے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے امریکا کی سپورٹ لے رہے ہیں، ایبسولوٹلی کی جگہ ایبسولوٹلی یس آجائے تو کوئی حرج نہیں ہوگی، کیونکہ ایبسولوٹلی ناٹ پی ٹی آئی کا نعرہ تھا اور لوگوں کو کہا گیا کہ امریکا نے ہماری حکومت گرائی ہے۔امریکا کے کردار کو تسلیم کرتے ہیں ذوالفقار بھٹو کی پھانسی میں بھی امریکی رول تھا، تاریخ پڑھ لیں ،ایٹمی پروگرام شروع کرنے سے لے کر اوآئی سی کی تقریر تک بھٹو کو دھمکیاں دی گئیں، ذوالفقار بھٹو کو کہاں سے سپورت ملی تھی؟ان کو آپ کی انسانی حقوق یا جمہوریت کی کوئی ضرورت نہیں، وہ چاہتے کہ پاکستانیوں میں کہیں نیشنل ازم نہ آجائے۔ہمیں اپنا گھر ٹھیک کرنا چاہئے۔ سب کو پتا ہے کہ ڈیمز کو متنازع کہاں سے بنایا گیا، بلوچستان میں بیرونی مداخلت کہاں سے ہورہی ہے؟عمران خان کی رہائی ایشو نہیں ، قانون کی حکمرانی کو دیکھنا ہوگا، قانون اگر ان کو رہا کردیتا ہے تو کوئی مسئلہ نہیں، عمران خان کو فیئرٹرائل کا حق ملنا چاہئے۔ ہم ہر کسی کے معاملے میں دو نمبری چھوڑنی چاہئے۔ ہائوس ان آرڈر کرنا سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی