i پاکستان

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 17 ہوگئیتازترین

December 18, 2024

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات کی تعداد 17 ہوگئی۔عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے اسد قیصر پر درج مقدمات کی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی فائنل کال سے پہلے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر پر اسلام آباد کی حدود میں کل 9 مقدمات درج تھے، 24 نومبر کے احتجاج پر اسد قیصر کے خلاف مزید 8 مقدمات درج کیے گئے۔اسد قیصر نے وکیل عائشہ خالد کے ذریعے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دریں اثنا سابق اسپیکر اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت نہ ہوسکی، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اسد قیصرکی درخواست پر سماعت کرنا تھی۔عدالت نے وقت کی کمی کے باعث کیس لفٹ اوور کردیا، عدالتی حکم پر پولیس نے اسد قیصر کے خلاف درج 17 مقدمات کی تفصیلات جمع کروادیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی