قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر او رپی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کر لی گئی۔پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے عمر ایوب کی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ اسلام آباد اور پنجاب میں عمر ایوب کے خلاف 21 مقدمات درج ہیں، درخواست گزار عمر ایوب عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے درخواست گزار عمر ایوب کی 2 دسمبر تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی