i پاکستان

پی ٹی آئی والے این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا، فیصل کریم کنڈیتازترین

December 12, 2024

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بنیادی طور پر این آر او چاہتے ہیں جو نہیں مل سکتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف والوں نے عمران خان کو اقتدار کے لئے تنہا چھوڑ دیا، عمران خان نے جو کرتوت کئے وہ اب بھگتنا پڑیں گے، عدالتوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قصور وار ہیں یا بے قصور۔انہوں نے کہا کہ فیض حمید نے اگر غلط کام کیا تو عدالتیں سزا دیں گی، بڑے عہدیدار بھی سزا سے نہیں بچ سکتے، ملک کے ہر شہری کیلئے قانون برابر ہے، پی ٹی آئی کی روایت ہے کہ مشکل وقت میں ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا بشری بی بی کہتی ہیں اکیلا چھوڑ دیا، وزیراعلی کہتے ہیں میرے ساتھ تھیں، دونوں میں سب سے بڑا جھوٹا کون ہے؟ سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان ڈائیلاگ ہے سنجیدہ نہ لیا جائے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی