مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے کبھی مذاکرات سے انکار نہیں کیا، فیک نیوز پر وفاقی وزیرِ اطلاعات کو جیل میں ڈالیں۔ اپنے بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نیکہا ہے کہ شرط یہ ہے کہ مذاکرات بامعنی ہوں اور ڈرامہ نہ ہوں، احتجاج کے دوران بھی ہم مذاکرات کر رہے تھے۔مشیرِ اطلاعات کے پی نے کہا کہ فیک نیوز پر کسی کو جیل میں ڈالنا ہے تو پہلے وفاقی وزیرِ اطلاعات کو پکڑیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے سیکڑوں کارکن زخمی ہیں اور دہشت گرد بھی ہمیں کہا جا رہا ہے۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین کے دائرے میں قانون کا نفاذ کرنا ہے تو ہم ساتھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی