i پاکستان

پی ٹی آئی کوتحریری مطالبات کیلئے عمران خان سے طویل نشست کا حق ملنا چاہئے،قمر زمان کائرہتازترین

January 08, 2025

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوتحریری مطالبات کیلئے عمران خان سے طویل نشست کا حق ملنا چاہئے،جن اسیران پر فردجرم عائد ہوچکی ہے ان کیسز کو حکومت کیسے واپس لے سکتی ہے؟ مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوا کرتے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا، کفر ٹو ٹا خداخدا کر کے،بڑی مشکل سے عمران خان نے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی، اصل میں دونوں جانب اپنے اپنے بیانیہ کا شکار ہیں، حکومت سمجھتی اگر ہم نے کچھ کمزوری دکھائی تو تاثر جائے گا کہ عمران خان ہمارے اعصاب پر سوار ہیں، پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ اگر ہم نے کوئی ایسی بات کہہ دی جبکہ ہم نے تو بڑے بااصول ، ہمالیہ سے اونچی قدر ہے، جبکہ یہ چوراور ملک دشمن ہیں ان سے ہاتھ ہیں ملائیں گے، پی ٹی آئی اگر سمجھتی ہے کہ ہم نے طاقت سے ساری جماعتوں کو سیاست سے باہر نکال دینا ہے تو یہ کرکے دیکھ لیں، ان کو ان کا راستہ مبارک ہو۔انہوں نے کہا مذاکرات کبھی مشروط نہیں ہوا کرتے۔مذاکرات میں پچھاڑنے کی بجائے برابری کی سطح پر بات کرنی ہے،پی ٹی آئی کو عمران خان ایک طویل نشست کا حق ملنا چاہئے، پھر پی ٹی آئی ایک ہی بات سارے تحریری مطالبات پیش کرے۔ یہ نہیں کہ دو دو کرکے مطالبات پیش کئے جائیں۔جن اسیران پر فردجرم عائد ہوچکی ہے ان کیسز کو حکومت کیسے واپس لے سکتی ہے؟۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی