i پاکستان

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کے بجائے دشمن کا درجہ دیدیا گیا،محمد زبیرتازترین

December 02, 2024

گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو سیاسی جماعت کے بجائے دشمن کا درجہ دیدیا گیا۔ میرے خیال سے بات چیت نہیں ہونے جارہی، وزیراعظم نے کہا تھا سب کیخلاف مقدمات درج کریں۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات نہیں کرائے گئے، بار بار لوگوں کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کریں گے تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو لگتا ہے یہ 2029 سے پہلے بل پاس کرائیں گے کہ ابھی الیکشن نہیں ہوسکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی