i پاکستان

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں، خواجہ آصفتازترین

November 28, 2024

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئیں،پی ٹی آئی کو مشورہ ہے ، چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو انٹرنیٹ، سڑکیں بند ہوتے اور ڈی چوک پر حملے کا خطرہ رہتا۔بشری بی بی جناح ایونیو پرآپریشن کے بعد علی امین کی گاڑی میں کیوں گئیں؟ بہن مریم وٹو نے بتادیا۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ حکومت کو تو بشری بی بی کا تہہ دل سے مشکور ہونا چاہیے، بشری بی بی کی ضد پر کے پی سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے، پھر کپڑے، گاڑیاں اور جھنڈے چھوڑ کر بھاگے۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بشری بی بی فرار ہوگئی، گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا، پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ برباد ہوگئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی