i پاکستان

پی ٹی آئی کی طرف سے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو فری پاس نہیں ملے گا،، بیرسٹر عقیل ملکتازترین

December 26, 2024

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے اگرعمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو فری پاس نہیں ملے گا، ماورائے عدالت کوئی کام کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے، واضح کردوں کہ حکومت پر کوئی پریشر نہیں ہے، کون امریکا کا صدر بن رہا ہے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی 2جنوری کو میٹنگ میں تحریری طور پر مطالبات لے کر آئے گی، تو پھر عوام کو ڈیمانڈ کا پتا چل جائے گا، حتمی بات کمیٹی کی مذاکرات میں ہی طے ہوگی، لیکن پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کو پتا نہیں کیوں عجلت میں ہے،وہ چاہتے کہ 20جنوری سے پہلے ہی ان کی مانگ پوری ہوجائیں، شاید وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت پر کوئی عالمی دبا ہے، تو میں واضح کردوں کہ حکومت پر کوئی پریشر نہیں ہے، کون امریکا کا صدر بن رہا ہے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں ے کہا موجودہ حکومت کے ساتھ ہمارا ورکنگ ریلیشن ہے، نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ بھی ورکنگ ری لیشن قائم ہوگا۔ اگر کوئی یہ سوچ رہا ہے کہ کسی کے آنے سے دروازے کھل جائیں گے ایسا ممکن نہیں ہے، یہ سارا ایک قانون معاملہ ہے، ہمارا پراسس بھی سارا عدالتوں سے گزرا، کس طرح پانامہ کو اقامہ بنایا گیا، 190ملین پانڈ کا فیصلہ چھٹیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی، لکھا لکھایا فیصلہ سنانا ہوتا تو اب تک سنا چکے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت این آراو دینے یا لینے پر یقین نہیں رکھتی، عدالتوں میں فیصلے ہونے ہیں، پی ٹی آئی کمیٹی کا اگرعمران خان کی رہائی کا مطالبہ آیا تو فری پاس نہیں ملے گا، ماورائے عدالت کوئی کام کرنا حکومت کے اختیار میں نہیں ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی