سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور اورمسلم لیگ (ن )کے رہنماسردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی تحریک بھی تاریخ ماضی کی احتجاجی تحریکوں کی طرح مکمل ناکام ہوگی۔عوام عمران خان اور تحریک انصاف سے مکمل طور پر بائیکاٹ کر چکے ہیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پانچ سال مکمل کرے گی۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ملک کی حاکمیت صرف اللہ تعالی کے پاس ہے۔کوئی فرد کسی بھی صورت میں لازم و ملزوم نہیں ہے۔مسلم لیگ ن اور اس کی اتحادی جماعتوں کے پاس دو تہائی اکثریت ہے۔جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ ہم نے دو تیاری اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ سے منظور کرایا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجبورا مذاکرات کی حامی بھر لی ہے اور وہ حکومت کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں۔حکومت اس سارے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے۔مذاکرات کریں گے بلیک میل نہیں ہوں گے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی