i پاکستان

پی ٹی آئی کا احتجاج دوسرے روز میں داخل، جڑواں شہروں کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند، تعلیمی ادارے بھی بند ر ہےتازترین

November 25, 2024

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج پیر کو دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والے راستے دوسرے روز بھی بند ہیں، انتظامیہ کی ہدایتپر جڑواں شہروں میں تعلیمی ادارے بند رہے ۔اسلام آباد ایکسپریس وے اور مری روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہیں، جڑواں شہروں کے داخلی وخارجی راستوں کی کڑی نگرانی جاری ہے جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی میٹرو بس سروس بھی تین روز سے بند ہے، مریضوں کو اسپتالوں تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہورہا ہے ۔ادھر روات، مندرہ، چکری اور 26 نمبرچونگی سمیت33 اہم داخلی راستوں پراضافی نفری تعینات ہے، راولپنڈی میں پولیس کے خصوصی دستوں کا گشت جاری ہے۔فیض آباد انٹرچینج، آئی جے پی روڈ اور ڈبل روڈ کنٹینرز لگا کر بند رکھے گئے ہیں جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موبائل سروس بحال ہے اور ڈیٹا سروس بند ہے۔اس کے علاوہ امن وامان برقرار رکھنے کے لیے راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی