پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر کے لئے خط سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کروادیا گیا۔ اعجاز چوہدری نے اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے جمع کرائے گئے خط میں چیئرمین سینیٹ کو پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا کہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری سینیٹ کے ممبر ہیں جن کو ڈیڑھ سال سے کسی اجلاس میں پیش نہیں کیا گیا۔یاد رہے کہ اعجاز چوہدری کو 9 مئی 2023 کو جلائو گھیرائو کے مقدمات میں گرفتار کیا گیا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی