i پاکستان

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکیتازترین

August 04, 2023

چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے،پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ طلبی کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی پیش نہیں ہوئے اور وکیل کی استدعا پر الیکشن کمیشن نے سماعت منگل تک ملتوی کری دی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن نوٹس پر سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ کچھ دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرانا چاہتا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی