i پاکستان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سید نیئر حسین بخاری کی اہلیہ، صدیق الفاروق اور چوہدری الیاس مہربان کے بیٹے کے انتقال پر تعزیتتازترین

January 06, 2025

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سابق چیئرمین سینیٹ اور سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، سید نیئر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائشگاہ گئے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سید نیئر حسین بخاری سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحومہ کی مغفرت، جنت الفردوس میں اعلی مقام، اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت سید نیر حسین بخاری کے ساتھ گزارا انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ دریں اثنا 025)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین صدیق الفاروق کے انتقال پر تعزیت کے لیے ان کی رہائشگاہ گئے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے صدیق الفاروق کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت، بلندی درجات اور جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم صدیق الفاروق کی پاکستان کے لئے سیاسی و سماجی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا تا دیر پر نہیں ہو گا وہ مخلص اور زیرک سیاستدان تھے اور پختہ نظریات کے مالک تھے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ جمہوریت کیلئے صدیق الفاروق کی قربانیاں اور خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت سوگوار خاندان کے ساتھ گزارا انہوں نے سوگواران سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری الیاس مہربان سے ان کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے لئے ان کی رہائشگاہ گئے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے چوہدری الیاس مہربان سے ان کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت اور درجات بلند کرے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کچھ وقت چوہدری الیاس مہربان کے ساتھ گزارا انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی