i پاکستان

پی آئی اے کی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیاتازترین

December 14, 2024

پی آئی اے کی دبئی سے کراچی آنے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔تفصیل کے مطابق قومی ایئرلائن کی فلائٹ دبئی سے کراچی کے لیے محوِ پرواز تھی کہ اس دوران مسافر کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔پی آئی اے کی سینئر فضائی میزمان اور دیگر عملے نے مسافر کو طبی امداد دی اور پرواز کو میڈیکل بنیادوں پر ملتان ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ ملتان ائیرپورٹ لینڈ کرتے ہی میڈیکل ٹیم طیارے میں پہنچ گئی اور مسافر کو طبیعت بہتر ہونے پر ملتان کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پی آئی اے کی مذکورہ پرواز ملتان سے کراچی کیلئے روانہ ہو گئی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی