i پاکستان

پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتے ہیں، بیرسٹرگوہرتازترین

January 22, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ آج پارلیمان کا 89 واں دن ہے، تاہم تیکنیکی طورپر120 دن ہوگئے،پارلیمنٹ کے ہر اجلاس پر ساڑھے 6 کروڑ خرچ ہوتے ہیں،ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئے کوئی رقم ہے۔ پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرکاکہنا ہے کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے بھارت میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے،میں نے کہیں بھی میڈیا ٹاک میں بات نہیں کی کہ ہماری سیاسی ملاقات ہوئی ہے،ہماری ملاقات امن وامان کے حوالے سے ہوئی ہے،خواجہ آصف کو ٹوئٹ میں بھی یہی کہا ہے کہ اس کو بھول جائیں،مذاکرات کو ہونے دیں، کوشش کرنی چاہیے کمیٹیوں کے مذاکرات کامیاب ہوں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ہمارے پاس نہ صحت کے پیسے ہیں نہ تعلیم کیلئے کوئی رقم ہے،غربت،بیروزگاری کا عالم یہ ہے کہ لوگ بیرون ملک جا رہے ہیں،آئے روزکشتیاں الٹنے کے واقعات ہو رہے ہیں، ایسے میں ہم اپنی تنخواہیں کیوں بڑھائیں؟۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی