i پاکستان

پاراچنار ٹل مین شاہراہ اور متعدد راستے بدستور بھی بند، اشیائے ضروریات کی قلت، شہری انتہائی مشکلات سے دو چارتازترین

December 09, 2024

ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مین شاہراہ اور متعدد راستے پیر کو بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند رہے جبکہ راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے ضروریات کی قلت سامنا ہے۔پارا چنار شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، آندھن اور دیگر چیزوں کا مکمل فقدان ہے، اشیائے ضروریات نہ ملنے کی صورت میں شہری انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔آٹا، گھی، چینی، پیٹرول ڈیزل، ایل پی جی، لکڑی اور ادویات ملنے کے لیے پاراچنار کے شہری ترس رہے جبکہ شہر میں پچھلے 20 دنوں سے سبزی نہیں مل رہی اور شہر سے دالیں بھی غائب ہیں۔بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر بھی ہر قسم آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند ہے۔ دوسری جانب جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیدار امن و امان کیلئے پشتون قومی جرگہ ضلع کرم میں فریقین کے درمیان صلح کرا رہے ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی