i پاکستان

پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس مسترد کردیںتازترین

May 29, 2023

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس مسترد کردیں۔ بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹ پردہلی میں پاکستانی پریس اتاشی کی وضاحت سامنے آئی ہے۔ پریس اتاشی نے وضاحت کی ہے کہ ہائی کمیشن کے اسکول کی سرگرمیاں کسی معاشی بحران کی وجہ سے نہیں بلکہ بچوں کی کم تعداد میں داخلوں کے باعث معطل کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسکول کبھی بھی عوام کیلئے نہیں تھا،صرف عملے کے بچے پڑھتے تھے،بھارت کی درخواست پرجون2020میں ہائی کمیشن عملیکی تعدادنصف کی گئی تھی،ہائی کمیشن کاعملہ نصف ہوجانے کے باعث بھی اسکول میں بچوں کی تعداد پر فرق پڑا،بھارتی میڈیا نے معاشی بحران کی وجہ سے اسکول بند ہونیکی منظم مہم چلائی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی