پاکستان سمیت دنیا بھر میں تعلیم کا ساتواں عالمی دن کل 24جنوری جمعہ کو منایا جائے گا،یہ دن منانے کا مقصد امن و ترقی کے لیے تعلیمی اہمیت کو فروغ دینا تھا۔اس دن کے حوالے سے ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیاجائے گا۔تعلیم کا عالمی دن 24 جنوری 2019 ء کو پہلی مرتبہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا گیا تھا،اقوامِ متحدہ کے بین الاقوامی چارٹر برائے انسانی حقوق کے سیکشن 26 کے تحت تعلیم انسان کا بنیادی حق ہے۔بین الاقوامی چارٹر کے مطابق عوام کو مفت اور لازمی بنیادی تعلیم فراہم کرنا ریاست کا فرض قرار دیا گیا ہے۔ دسمبر 2018کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے تعلیم کا دن منانے کی قرارداد منظوری دی تھی۔پاکستان میں تعلیم کا شعبہ سنگین مسائل سے دوچار ہے اور یہاں ہنگامی سطح پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، بدقسمتی سے قیامِ پاکستان سے آج تک کسی بھی حکومت نے ملک میں تعلیمی اصلاحات کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے بجٹ نافذ نہیں کیا۔جس کے سبب اساتذہ قلیل تنخواہ میں بنا کسی مناسب تربیت کے پڑھانے پر اور طالب علم بغیر سہولیات اور جدید ٹیکنالوجی کے پڑھنے پر مجبور ہیں۔آج بھی دنیا کے کروڑوں افراد ایسے ہیں جو یا تو اسکول میں داخل نہ ہوسکے یا پھر انہیں عمومی تعلیم مکمل کرنے کا موقع نہ مل سکا
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی