i پاکستان

پاکستان سے سرکاری سطح پر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کیلئے منتیں کی گئیں لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا،مشاہد حسین سید کا انکشافتازترین

January 21, 2025

سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان سے کیے جانے والے رابطوں پر ٹرمپ کی طرف سے جواب نہیں آیا۔ ایک انٹرویو میں پاکستان سے سرکاری سطح پر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرنے کیلئے منتیں کی گئیں لیکن وہاں سے کوئی جواب نہیں آیا، ہمارے لوگوں کی جانب سے امریکا میں عمران خان کیخلاف بھونڈے انداز میں مہم چلانے کی کوشش کی گئی، ٹرمپ کی جماعت میں پاکستانی حکومت کے مقابلے میں عمران خان کی لابی زیادہ مضبوط ہے۔مشاہد حسین سید نے مزید انکشاف کیا کہ شہباز شریف کی جانب سے عافیہ صدیقی کے حوالے سے جوبائیڈن کو بھی خط لکھا گیا لیکن اس خط کا بھی کوئی جواب نہیں دیا گیا۔بلاول بھٹو کو امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت ملنے کے دعوے سے متعلق مشاہد حسین سید نے کہا کہ پاکستان سے کسی شخص کو ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی، چند ڈالرز دے کر کسی تقریب میں شرکت کا ٹکٹ حاصل کرنا دعوت نامہ نہیں ہوتا، بھارت سے جے شنکر کو باقاعدہ دعوت ملی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی