i پاکستان

پاکستان سے سعودی عرب جانیوالے تمام مسافروں کیلئے پولیو ویکسینیشن لازمی قرارتازترین

January 09, 2025

پاکستان سے سعودی عرب جانے والے تمام مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دے دی گئی۔سعودی عرب کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) نے مسافروں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی قرار دی ہے۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق پاکستان، افغانستان، کینیا، کانگو اور موزمبیق کے مسافروں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مذکورہ ممالک سیگزرنے والے ایسے مسافر جو 12گھنٹوں میں ٹرانزٹ ایریا سے باہر نہیں گئے ان کو استثنی ہوگا۔سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مملکت میں داخلے کے وقت مسافروں کے لیے پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ ہمراہ رکھنا لازم ہوگا۔ مسافروں کے پاس کم از کم چار ہفتے قبل کا پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ موجودہونا ضروری ہے۔ مسافروں کا 6 ماہ سے زائد پرانا ویکسین سرٹیفکیٹ قابل قبول نہیں ہوگا۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام ائیرلائنز کو بذریعہ نوٹم آگاہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہیکہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی اورسخت سزائیں دی جائیں گی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی