پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کو بہتر سفری سہولیات پہنچانے کے دعوئوں کے برعسکس ٹرینوں میں سفرکرنے والے مسافروں کو ایمرجنسی میڈیکل سہولت بھی میسر نہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے جو کہ عوام کو محفوظ سفر کی سہولیات دے رہا ہے، پشاور سے کراچی اور کراچی سے لاہور کے لیے درجنوں مسافر ٹرینوں کا سفر جاری ہے، ان ٹرینوں میں روزانہ ہزاروں مسافر جن میں بچے بڑے اور خواتین و مرد حضرات کی شامل ہے۔ تاہم روزانہ چلنے والی درجنوں ٹرینوں میں ہزاروں مسافروں کے لیے کسی بھی ٹرین میں میڈیکل ڈسپینسری یا ڈاکٹر موجود نہیں ہے۔یہ سہولیات نہ ہونے کے باعث کسی بھی ایمرجنسی میں مسافر کو پریشانی و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ لمبے سفر کے دوران میڈیکل کی سہولت نہ ہونا خطرے سے خالی نہیں ہے لہذا حکومت کو چاہیے کہ مسافروں ٹرینوں میں ڈاکٹر اور ڈسپینسری دی جائے تاکے مسافروں کو طبی سہولیات میسر آسکیں۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی