i پاکستان

پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختمتازترین

June 15, 2023

پاکستان میں داخل ہونے پر مسافروں کیلئے کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ لازمی دکھانے کی شرط ختم کر دی گئی۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کیلئے کووڈ 19 پالیسی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان میں داخلے پر لازمی کووڈ 19 ویکسین سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ فیصلے کے بعد پاکستان آنے والے مسافروں کو بورڈنگ سے پہلے یا آمد پر منفی پی سی آر رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، برطانیہ، خلیجی و دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کی 2 فیصد سکریننگ ختم کر دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ بالا تمام پالیسیاں فوری طور پر نافذ العمل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی