سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے شام میں وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے نمائندہ طرز حکمرانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہئے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پربحث میں حصہ لیتے ہوئے کیا ۔ پاکستان کے مستقل نے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔منیراکرم نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے،حالیہ سیاسی پیش رفت معمولات کی بحالی، استحکام اور امن کے مواقع فراہم کرتی ہے، یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ ایک نئے حکومتی ڈھانچے کی پرامن منتقلی کویقینی بنایا جائے جو جامع اور مستحکم ہو۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے گی۔اس کے علاوہ پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے شام میں عبوری حکومت کے رہنماں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا بھی خیر مقدم کیا۔منیراکرم نے کہا کہ ان بیانات اور یقین دہانیوں کو پالیسیوں میں تبدیل اور عملی طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی